صرف پانچ ہزار میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں؟ جائے کیسے

صرف پانچ ہزار میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں؟ جائے کیسے

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کروا دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت شروع کی جانے والی یہ اسکیم نوجوانوں اور خواتین کو سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

اس اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیک کی کل مالیت ایک لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے بائیک پر 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی جس کے تحت 52 ہزار 500 روپے حکومت ادا کرے گی۔

اسکیم کے مطابق درخواست گزار کو پیشگی ادائیگی کے طور پر 17 ہزار 500 روپے جمع کروانا ہوں گے جبکہ باقی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی رقم بینک فنانسنگ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ اس رقم کی ادائیگی 24 ماہ کی مدت میں کی جائے گی اور اس کی ماہانہ قسط 4773 روپے مقرر کی گئی ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

الیکٹرک بائیک اسکیم کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد www.ebike.balochistan.gov.pk
پر جا کر درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر پار کر دی، صدر آصف علی زرداری کا سخت ردعمل

درخواست دینے کے مراحل میں اپنی ذاتی معلومات اور کیٹیگری درج کرنا، ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنا اور درخواست کی جانچ اور تصدیق شامل ہے۔

حکام کے مطابق درخواستوں کی وصولی کے بعد شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا اور منتخب افراد کو الیکٹرک بائیک فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *