امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک اس مقصد کے لیے جنگی جہاز بھیجیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا پہلے ہی ایران کی فوجی صلاحیت کا 100 فیصد تباہ کر چکا ہے، تاہم ان کے مطابق شکست کے باوجود ایران ایک یا دو ڈرون حملے، آبنائے ہرمز یا اس کے قریبی علاقے میں میزائل حملہ کر سکتا ہے یا بارودی سرنگیں بچھا سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ساحلی علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو مسلسل تباہ کرتا رہے گا۔