پاک افواج نے افغانستان میں آپریشن “غضب للحق” کے تحت کامیاب فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دیگر ٹیکنیکل تنصیبات کو مزید کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایک انتہائی اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ اسٹوریج ٹنل کو تباہ کر دیا گیا، یہ زیر زمین ٹنل افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے بطور ٹیکنیکل ایکوپمنٹ اسٹوریج استعمال کیا جا رہا تھا، اس ٹنل میں دہشت گرد مختلف عسکری سازوسامان اور تکنیکی آلات رکھ کر اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس ٹنل کی تباہی آپریشن کے اہم اہداف میں شامل تھی اور اس کارروائی سے طالبان اور فتنہ الخوارج کی تکنیکی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہےجاری کارروائیاں پاک افواج کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں اور معاون تنصیبات کو تباہ کرنے کی مؤثر حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
آپریشن غضب للحق کے تحت یہ کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی اور پاک افواج مسلسل دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں انجام دے رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کی معاون تنصیبات کو ختم کرنا اور ان کی کارروائیوں کو محدود کرنا ہے۔
اس کارروائی کے بعد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹیکنیکل انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے عسکری سازوسامان کی اہم ذخیرہ گاہ تباہ ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج کی یہ کارروائیاں مکمل منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہیں اور مستقبل میں بھی دہشت گردوں کے خلاف اسی طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کو مؤثر انداز میں ختم کیا جا سکے
اس آپریشن کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیںجن میں فضائی حملوں اور اہداف کو نشانہ بنائے جانے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور منصوبہ بندی کی بدولت طالبان اور دہشت گرد عناصر کے ٹیکنیکل مراکز کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔