افغان طالبان اور بھارتی پروپیگنڈا کا گٹھ جوڑ بے نقاب،عراق کی ویڈیو کو جنوبی وزیرستان حملہ بنا کر پھیلانے کی سازش ناکام

افغان طالبان اور بھارتی پروپیگنڈا کا گٹھ جوڑ بے نقاب،عراق کی ویڈیو کو جنوبی وزیرستان حملہ بنا کر پھیلانے کی سازش ناکام

افغان طالبان کے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ @IEAUrduOfficial نے حال ہی میں جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی جھوٹی ویڈیو جاری کی، جسے سچ کے طور پر پیش کیا گیا۔

تحقیقات اور صارفین کی جانب سے سچائی ظاہر کرنے کے بعد یہ واضح ہوا کہ یہ ویڈیو حقیقت میں عراق کے کردستان علاقے کی ہے اور پاکستان کے جنوبی وزیرستان سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو پہلے بھی بھارتی خفیہ ادارے را کے متعلقہ پروپیگنڈا اکاؤنٹ @realBababanaras نے گردش کروائی تھی، جس سے افغان طالبان کے اکاؤنٹ اور بھارتی جعلی پروپیگنڈا مشینری کے درمیان واضح تعلق ظاہر ہوتا ہے۔

یہ ویڈیو ایک بار پھر غیر متعلقہ ملک کی فوٹیج کو پاکستان افغانستان سرحد کے حالات سے منسلک کر کے جھوٹا تاثر دینے کے لیے پیش کی گئی تھی۔سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر اس ویڈیو کی اصلیت اور غلط دعوے کو بے نقاب کیا، جس کے بعد طالبان سے منسلک اکاؤنٹ نے اس جھوٹی پوسٹ کو خاموشی سے حذف کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :افغان طالبان کا پروپیگنڈا بے نقاب،جنوبی وزیر ستان میں ایک ڈرون تباہ کردیا گیا ، کوئی نقصان نہیں ہوا، وزارت اطلاعات

اس واقعے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ دشمن ملکوں اور دہشت گرد گروہوں کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کس طرح ہم آہنگ ہو کر غیر متعلقہ فوٹیج کو استعمال کر کے جھوٹے بیانیے تیار کرتے ہیں۔

ایسے جھوٹے دعوے عوام میں خوف و بے چینی پھیلانے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے لیے کیے جاتے ہیں، لیکن  سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آ تا ہے

اس واقعے سے یہ بھی واضح ہوا کہ سوشل میڈیا صارفین اور تحقیق کار بروقت اقدامات کے ذریعے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کر کے عوام کو درست معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *