کلائمیٹ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، نوجوانوں کو ماہانہ 60 ہزار روپے ملیں گے

کلائمیٹ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، نوجوانوں کو ماہانہ 60 ہزار روپے ملیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مقصد کے تحت “کلائمیٹ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ انٹرن شپ پروگرام” کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت منتخب نوجوانوں کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو نہ صرف مالی معاونت فراہم کی جائے گی بلکہ انہیں بین الاقوامی معیار کی تربیت حاصل کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

انٹرن شپ پروگرام کے دوران شرکاء کو ہر ماہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ تین ماہ کی مدت مکمل ہونے پر حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں انٹرن شپ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے 50 فیصد نشستیں مخصوص رکھی گئی ہیں۔ مزید برآں خودکار میرٹ سسٹم کے تحت پنجاب کے ہر ضلع سے نوجوانوں کو نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پروگرام کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے نوجوانوں کے لیے یونیسکو کی سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا امکان بھی موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھرپور حمایت پر اردو زبان میں حکومتِ پاکستان اور عوام سے اظہار تشکر

اس دوران انٹرنیز کو انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی (EPA) کے افسران کے ساتھ کام کرنے اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ میں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب خصوصاً لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کا گراف کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا جائے گا اور ہر نوجوان اس پروگرام کے ذریعے ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

خواہشمند نوجوانوں کی سہولت کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے کا پورٹل بھی کھول دیا گیا ہے، جہاں سے نوجوان گھر بیٹھے اس پروگرام میں شمولیت کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *