نیتن یاہو کی زندہ ہونے کا دعویٰ کرتی نئی ویڈیو جاری، سوشل میڈیا صارفین نے اسے بھی اے آئی جنریٹڈ قرار دے دیا

نیتن یاہو کی زندہ ہونے کا دعویٰ کرتی نئی ویڈیو جاری، سوشل میڈیا صارفین نے اسے بھی اے آئی جنریٹڈ قرار دے دیا

نیتن یاہو کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ خود کو زندہ اور خیریت سے ہونے کا دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس ویڈیو کو بھی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں کیمرے کے سامنے مختصر پیغام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ جاری بیان میں انہوں نے اپنے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ وہ زندہ ہیں اور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی آواز، چہرے کے تاثرات اور لبوں کی حرکت غیر فطری محسوس ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو AI ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہو سکتی ہے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ گزشتہ دنوں بھی اسی نوعیت کی دو سے تین ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں جنہیں بھی کئی افراد نے AI جنریٹڈ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھرپور حمایت پر اردو زبان میں حکومتِ پاکستان اور عوام سے اظہار تشکر

ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی تیزی سے ترقی کے باعث اب ایسی ویڈیوز بنانا ممکن ہو گیا ہے جن میں کسی شخصیت کا چہرہ اور آواز حقیقت کے بہت قریب دکھائی دیتی ہے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیوز کی تصدیق پہلے سے زیادہ مشکل ہو گئی ہے۔

Related Articles