ملازمین کا کنوینس الاونس بڑھے گا، سابقہ ایڈہاک بھی ضم اور دیگر الاونس بھی بڑھیں گے ، ۔مزید تفصیلات آگئیں

ملازمین کا کنوینس الاونس بڑھے گا، سابقہ ایڈہاک بھی ضم اور دیگر الاونس بھی بڑھیں گے ، ۔مزید تفصیلات آگئیں

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین، مسلح افواج کے اہلکاروں اور پنشنرز کے لیے اہم ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے فنانس بل کے مطابق تنخواہوں، مختلف الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق 2022 میں دیا گیا 15 فیصد اور 2025 میں دیا گیا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا جائے گا جس کے بعد تمام وفاقی ملازمین کو رننگ بیسک پے پر مزید 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کے لیے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس 2026 بھی متعارف کرایا ہے، جو بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا۔ اس اقدام سے مختلف محکموں کے ملازمین کے درمیان تنخواہوں کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بجٹ میں کنوینس الاؤنس میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور موجودہ شرح کے مقابلے میں اسے 50 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح اسپیشل کنوینس الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں مختص 838 ارب کن غریب فیملیوں میں اور کیسے تقسیم ہوں گے؟

کابینہ ڈویژن کے افسران اور عملے کی اسپیشل پے میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور اسے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے لیے اسپیشل الاؤنس 10 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے ہزاروں اہلکار براہِ راست مستفید ہوں گے۔

دوسری جانب حکومت نے پنشنرز کو بھی ریلیف دیتے ہوئے تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر پنشنرز کو مالی سہارا فراہم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles