امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خلیجی ممالک اور امریکہ کے لیے ایک خطرہ قرار دیا ہے انہوں نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو کا ساتھ نہ دینا ایک “احمقانہ غلطی” ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکہ کو کسی مدد کی ضرورت نہیں،صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے مسئلے پر بھی زور دیا اور کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ نہ کیا ہوتا تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، انہوں نے برطانوی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ ابھی امریکہ ایران جنگ سے نکلنے کے لیے تیار نہیں، مگر مستقبل قریب میں یہ امکان موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی نیوی، فضائی اور ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا اور تباہ کر دیا گیا اور ایران کی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں امریکہ اپنی عسکری صلاحیتوں کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔