افغان طالبان اور عالمی میڈیا کی جانب سے کابل میں گزشتہ رات ہونے والی پاکستانی فضائی کارروائی میں دو ہزار بستروں پر مشتمل منشیات بحالی ہسپتال کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔
دستیاب حقائق اور جیو لوکیشن ڈیٹا نے اس دعوے کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق امید اسپتال کابل کے مکرویان روڈ پر واقع ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔
مزید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی کارروائی کا اصل ہدف کابل نگرہار روڈ پر واقع کیمپ فینکس تھا، جو نیٹو کا سابقہ فوجی اڈا ہے۔ دونوں مقامات کے درمیان سات اعشاریہ تین کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔
سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تازہ ترین تصاویر اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ دراصل ایک عسکری کیمپ تھا، جہاں طالبان کی پوزیشنیں اور اسلحہ ڈپو موجود تھے۔