وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایران میں صورتحال کو بہتر بنانے اور خطے میں مزید عدم استحکام کو روکنے کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، جس کی بنیاد پر وہ مختلف فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف شراکت داروں کے ساتھ مسلسل بات چیت میں مصروف ہے اور ہمیشہ تعلقات میں توازن چاہتا ہے، ان کے بقول پاکستان خطے کے ممالک کے درمیان مؤثر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا پاکستان ایران میں صورتحال کو بہتر بنانے اور مزید عدم استحکام کو روکنے کے لئے سنجیدہ طور پر کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے وہ مختلف فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے اور ہم ہمیشہ چاہتے ہیں کہ تعلقات میں توازن برقرار رہے، میرا خیال ہے کہ ہم خطے کے ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران نے سابق سپیکر اور قومی سلامتی کے اہم رہنما علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی

