امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ روس ایران کو سیٹلائٹ تصاویر اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تعاون میں انٹیلی جنس شیئرنگ بھی شامل ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماسکو کی جانب سے تعاون بڑھانے کا مقصد ایران کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ خطے میں موجود امریکہ اور اسرائیل کی افواج کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا سکے۔
رپورٹ کے مطابق روس اپنے مشرق وسطیٰ کے اہم اتحادی ایران کو جاری تنازع میں فعال رکھنا چاہتا ہے، کیونکہ جنگ کے تسلسل سے روس کو عسکری اور معاشی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ماسکو کا ایران کے ساتھ فوجی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کا مقصد ایران کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ خطے میں امریکی، اسرائیلی افواج کو نشانہ بنا سکے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق میں کہا گیا ہے کہ روس اپنے قریبی مشرق وسطیٰ پارٹنر کو جنگ میں برقرار رکھنا چاہتا ہے، جنگ برقرار رہنے سے روس کو فوجی اور اقتصادی فائدہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران نے سابق سپیکر اور قومی سلامتی کے اہم رہنما علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی

