عیدالفطر جمعہ کو ہوگی یا ہفتہ 21 مارچ کو، اس کا حتمی فیصلہ کل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے دفتر میں منعقد ہوگا، جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں بیک وقت منعقد ہوں گے، جہاں مقامی سطح پر چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کی جائیں گی اور مرکزی کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

