سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک-افغان سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن “غضب للحق” کے تحت اہم اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے مواز کلے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم پاک فوج نے بروقت انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر عناصر اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ فورسز نے دہشتگردوں کے کمپاؤنڈز اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کے کئی اہم مراکز مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی طورخم سیکٹر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر کارروائی،طالبان پوسٹ تباہ

