بین الاقوامی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کابل میں پاکستان کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائی کے بعد طالبان نے صرف چند ویڈیوگرافروں کو اگلے روز جائے وقوعہ تک رسائی دی۔
رپورٹ کے مطابق محدود رسائی سے یہ تاثر ملتا ہے کہ متاثرہ مقام تک مکمل اور آزادانہ رسائی فراہم نہیں کی گئی۔ اسکائی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے اس کارروائی سے متعلق یہ مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں فضائی حملوں کے دوران منشیات بحالی مرکز ’’امید ہسپتال‘‘ کو نشانہ بنایا۔
تاہم اسکائی نیوز سمیت بین الاقوامی میڈیا کی دیگر رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے کابل میں ان ورکشاپس کو نشانہ بنایا گیا جہاں بھارت اور اسرائیل کے فراہم کردہ پرزوں سے ڈرون تیار کیے جا رہے تھے۔
بین الاقوامی میڈیا کی اس رپورٹنگ کو پاکستانی مؤقف کی تائید قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ کارروائی کا ہدف دہشت گردی سے متعلق تنصیبات تھیں۔