مردان کی مساجد میں کل بروز جمعہ عید منانے کے اعلانات کیے گئے ہیں ،اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاند کی رویت کی 17شہادتیں ملی ہیں ،اس سے قبل باجوڑ کی مساجد میں بھی عید منانے کے اعلانات کیے گئے تھے ۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مقامی ہلال کمیٹیوں نےکل بروز جمعہ 20 مارچ کو عیدالفطر منانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے،ضلع مردان کی ہلال کمیٹی کے صدر شیخ حبیب الرحمٰن نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں سے چاند کی 17 شرعی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جن کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا کہ کل جمعہ یکم شوال المکرم اور عیدالفطر ہوگی۔
اسی طرح بنوں کے ضلع خطیب مولانا مفتی عبد الغنی نے بھی کل عید کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مجموعی طور پر 22 شہادتیں موصول ہوئیں، جن میں سے 16 کی تصدیق کے بعد عید منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب لکی مروت، مہمند اور باجوڑبنوں،مردان ککی اور مختلف علاقوں میں بھی مقامی مساجد سے عیدالفطر کے اعلانات کیے گئے ہیں، جس کے بعد عوام نے کل بروز جمعہ کو عید منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق لوگوں نے گھروں، بازاروں اور مساجد میں عید کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ کمیٹیوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے دن کے حوالے سے مقامی کمیٹیوں کے فیصلے پر عمل کریں تاکہ ہر علاقے میں یکساں طور پر عید کی خوشیوں کو منایا جا سکے۔
ادھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 21مارچ بروز ہفتہ کو عید الفظر منائی جائے گی ملک کے کسی بھی حصہ میں چاند نظر نہیں آیا ۔