عمران خان، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط

عمران خان، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے عیدالفطر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہل خانہ کی ملاقات کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو باقاعدہ خط ارسال کر دیا۔

خط میں وزیراعلیٰ نے نشاندہی کی کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ اس وقت اڈیالہ جیل میں زیر حراست ہیں اور اہل خانہ سے ملاقات کے حق کے حوالے سے معاملہ پہلے بھی اٹھایا جاتا رہا ہے تاکہ قانونی تقاضوں اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں کہا کہ عیدالفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے اور اس موقع پر قیدیوں کو اپنے خاندان اور قریبی اہل خانہ سے ملاقات کا حق دینا چاہیے، جو قانونی طور پر بھی ان کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر دفاع خواجہ آصف کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خط پر ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے اس امر پر تشویش ظاہر کی کہ عدالتوں کے احکامات اور جیل مینوئل کے قواعد کے باوجود قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے خط میں پاکستان پریزن رولز 1978 اور پریزنز ایکٹ 1894 کی متعلقہ شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو مناسب انسانی سلوک، طبی سہولیات اور اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی فراہمی قانونی ذمہ داری ہے۔

خط میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کا قانونی حق دیا جا سکے اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کی پاسداری ہو سکے۔

editor

Related Articles