علماء کنونشن کا انکھوں دیکھا حال, علماء کنونشن میں کیا ہوا ؟ علامہ واحدی کے تہلکہ خیز انکشافات

علماء کنونشن کا انکھوں دیکھا حال, علماء کنونشن میں کیا ہوا ؟ علامہ واحدی کے تہلکہ خیز انکشافات

علامہ واحدی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف تحریک انصاف کا بھونڈا پراپیگینڈا بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ “فیلڈ مارشل نے ایران کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند ممالک جو آج بھی ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ان میں سے ایک پاکستان ہے اور ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عرب ممالک اور ایران کی لڑائی کے منصوبہ کو ناکام بنائیں اور جنگ ختم ہو۔”

تفصیلات کے مطابق علامہ واحدی نے علماء کنونشن کے حوالے سے تحریکِ انصاف کا پراپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور بولا کہ اگر پاکستان کے اثاثے جلائے جائیں گے تو اس سے دشمن خوش ہوگا۔

انہوں نے عالم اسلام کے حوالے سے کہا کہ مسلمان ممالک پر آئے روز حملے ہوتے ہیں اور فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ مغربی ممالک ہمیں علم اور ٹیکنالوجی میں کمزور سمجھتے ہیں اسی وجہ سے حملہ کیا جاتا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر کے حوالے سے فیلڈ مارشل نے کہا کہ ان سے بہت احترام اور محبت کا رشتہ تھا۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *