پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری جیسی پائیدار اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے افواج پاکستان کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج وطن عزیز کی حفاظت پر مامور ان بہادر مرد و خواتین کی جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور ان کے اہل خانہ کی غیر متزلزل حمایت کا اعتراف کرتی ہیں۔دعا ہے کہ یہ عید پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتیں لے کر آئے۔
افواج پاکستان کے لیے عید کا حقیقی جذبہ مادر وطن کی خدمت اور دفاع کے اس اعزاز میں پنہاں ہے جو وہ قوم کے امن و سکون اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے خاندانوں سے دور رہ کر سرانجام دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

