برطانوی پارلیمنٹ کا راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شازمان خان کے لیے شانداراعزاز

برطانوی پارلیمنٹ کا راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شازمان خان کے لیے شانداراعزاز

پاکستان کے عظیم قوال اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز سے نوازا جانا نہ صرف ان کے لیے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ان کے ساتھ ان کے بیٹے شازمان خان کو بھی موسیقی کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی کا یہ عظیم ورثہ نئی نسل تک منتقل ہو رہا ہے۔

یہ باوقار تقریب برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد ہوئی، جہاں مختلف اراکینِ پارلیمنٹ نے شرکت کی، جن میں افضل خان ،لارڈ طارق احمد اورمحمدیاسین شامل تھے۔ اس تقریب کا انعقاد معروف موسیقار جوڑی کاشف راجا اور روبیات جہان نے کیا، جو برطانیہ میں جنوبی ایشیائی موسیقی کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شادیوں میں گلوکاری پر راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کا ہوشربا معاوضہ سامنے آگیا

راحت فتح علی خان کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جس نے قوالی کو عالمی سطح پر متعارف کروایا۔ وہ عظیم قوال نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور شاگرد ہیں۔ راحت صاحب نے کلاسیکی قوالی کو جدید موسیقی کے ساتھ ہم آہنگ کر کے اسے نئی پہچان دی۔

ان کی آواز میں روحانیت، جذبات اور فنی مہارت کا ایسا امتزاج ہے جس نے انہیں پاکستان، بھارت اور دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت دی۔ انہوں نے فلمی، صوفی اور کلاسیکل موسیقی میں یکساں مہارت دکھائی۔

22 مارچ کو انہوں نے لندن کے تاریخی مقام رائل البرٹ ہال میں ایک یادگار پرفارمنس پیش کی، جہاں ہزاروں مداحوں نے ان کی گائیکی سے لطف اٹھایا۔ یہ مقام دنیا کے عظیم ترین فنکاروں کی میزبانی کے لیے مشہور ہے، اور وہاں پرفارم کرنا کسی بھی فنکار کے لیے ایک بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

اس موقع پر راحت فتح علی خان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ ملنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہ میرے والدین کی دعاؤں اور میری مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب, راحت فتح علی خان نے فن کا مظاہرہ کیا

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی بنگالی زبان میں ایک نیا گانا ریلیز کرنے والے ہیں، جو ان کی فنکارانہ وسعت اور مختلف ثقافتوں سے جڑے رہنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ اعزاز صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ پاکستانی موسیقی کی عالمی پہچان ,قوالی کے فن کی بین الاقوامی پذیرائی ,نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *