صارفین کیلئے اہم خبر ، واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کا اعلان

صارفین کیلئے اہم خبر ، واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کا اعلان

واٹس ایپ میں حالیہ برسوں کی چند بڑی اپ ڈیٹس میں سے ایک متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جو صارفین کے رابطے کے انداز کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتی ہے۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے زیرملکیت اس مقبول میسجنگ پلیٹ فارم میں یوزر نیم پر مبنی کمیونیکیشن سسٹم لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین کو ایک دوسرے سے ٹیکسٹ چیٹ، آڈیو یا ویڈیو کالز کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ،  یعنی اب صارفین ایک منفرد یوزر نیم کے ذریعے آپس میں رابطہ قائم کر سکیں گے، جس سے نہ صرف سہولت بڑھے گی بلکہ ذاتی معلومات کے تحفظ میں بھی اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اہم اپ ڈیٹ 2026 کے وسط میں دنیا بھر میں متعارف کرائی جائے گی ، جبکہ کمپنی نے جون میں اسے لانچ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اس تبدیلی کو واٹس ایپ کے استعمال کے طریقہ کار میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو پلیٹ فارم کے مستقبل کو نئی سمت دے سکتی ہے۔

یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ لوگوں کو چیٹ یا کال کے لیے اپنے ذاتی فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، اس طرح صارفین زیادہ محفوظ انداز میں رابطہ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: والدین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے بچوں کیلئے نیا فیچر تیار کرلیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹا گرام اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز پر پہلے ہی یوزر نیم کا نظام موجود ہے، جبکہ ٹیلیگرام اور سگنل جیسی میسجنگ ایپس بھی طویل عرصے سے اس فیچر کو استعمال کر رہی ہیں۔ تاہم واٹس ایپ کے لیے یہ ایک بڑی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوزر نیم سسٹم کو بطور آپشنل پرائیویسی فیچر متعارف کرایا جائے گا، یعنی فون نمبرز کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا،  صارفین خود فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ رابطے کے لیے یوزر نیم استعمال کریں یا موبائل نمبر۔

مزید یہ کہ یوزر نیم کی دستیابی اس کے منفرد ہونے پر منحصر ہوگی، جبکہ جن افراد کے پاس پہلے سے آپ کا نمبر موجود ہے وہ روایتی طریقے سے ہی رابطہ جاری رکھ سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *