احسن اقبال کا والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5، 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

احسن اقبال کا والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5، 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پاکستان کی ٹیم نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان اور ترکمانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے فائنل میچ میں گرین شرٹس نےپہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے جیتے ، جب کہ تیسرا سیٹ ترکمانستان نے جیت لیا ۔ تاہم پاکستان نے میچ کا چوتھا سیٹ 14-25 سے جیت کر فتح اپنے نام سمیٹی۔ دوسری طرف ایشین والی چیمپئن شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو ہرا کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ فائنل میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈ ویلپمنٹ احسن اقبال بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔

مزید پڑھیں:ٹی 20ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم کا اعلان کب تک متوقع؟ تاریخ سامنے آگئی

انہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے جب کہ قومی والی بال ٹیم کے لیے ان کی جانب سے ہر کھلاڑی کیلئے 5،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن اور ٹیم کو سینٹرل ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبار کباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بال ٹورنامنٹ کے ذریعے سینٹرل ایشیا ممالک کے درمیان تعلقات مزید بڑھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر والی بال ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی بیروزگارہے تو اسے 7 دنوں میں نوکری دیں گے۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سفراء بھی فائنل میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *