Skip to content
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا تربت شہر کا دورہ، عیدالفطر کی خوشیاں عوام کے ساتھ منائیں
Home - آزاد سیاست - آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا تربت شہر کا دورہ، عیدالفطر کی خوشیاں عوام کے ساتھ منائیں
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر تربت شہر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام اور بچوں کے ساتھ مل کر عید کی خوشیاں منائیں۔
دورے کے دوران شہریوں نے آئی جی ایف سی کو اچانک اپنے درمیان پاکر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
عوام کی جانب سے دکھائی گئی گرمجوشی اور اپنائیت کو ریاست اور عوام کے درمیان مضبوط، مستحکم اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کا مظہر قرار دیا گیا۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تربت بازار میں موجود بڑی تعداد میں بچوں اور بچیوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔