پاکستان اپنی مؤثر اور متوازن سفارتکاری کے باعث عالمی سطح پر امن و استحکام کے ضامن کے طور پر ابھر رہا ہے، پاکستان نے دنیا میں امن اور استحکام کیلئے کامیاب سیاسی اور ملٹری ڈپلومیسی کا لوہا منوایا۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بطور ثالث پاکستان کے اہم کردار پر مہر ثبت کر دی ہے ۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بھی پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے کے فریم ورک کے لیے 15 نکاتی ایکشن لسٹ پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچائی گئی۔
ان کے مطابق پاکستان نہ صرف امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کر رہا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت اور مضبوط پیغامات کے تبادلے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی توجہ کا مرکز، 24 گھنٹوں میں دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیت بن گئے
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی دانشمندانہ پالیسیوں اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے ایک ممکنہ بڑے تنازع کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کی ثالثی اس کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور اس پر کیے جانے والے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی متوازن خارجہ پالیسی اور کامیاب سیاسی و عسکری سفارتکاری کے باعث نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔
🚨پاکستان نے دنیا میں امن اور استحکام کیلئے کامیاب سیاسی اور ملٹری ڈپلومیسی کا لوہا منوایا۔۔
امریکی کابینہ میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف کرتے ہوئے اسٹیووٹکوف نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا میں بطور ایک ثالث کے اہم کردار ادا کر رہاہے، پاکستان کے ذریعے ایران… pic.twitter.com/b6fkDzo0ST— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 27, 2026

