اسرائیل میں تل ابیب شہر کی فضاؤں میں کوؤں کے بڑے بڑے غول کے چکر لگانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ ان مناظر نے جہاں کچھ لوگوں کو حیران کیا، وہیں کئی صارفین نے اسے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ’قیامت کی نشانی‘ قرار دے دیا۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کوے شہر کے اوپر منڈلا رہے ہیں، بعض اوقات وہ ایک گھنے سیاہ بادل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ یہ منظر کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس کے باعث خوف اور تجسس دونوں میں اضافہ ہوا۔ خاص طور پر حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور میزائل حملوں کی خبروں کے پس منظر میں ان مناظر نے عوامی تشویش کو مزید بڑھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اس وقت امریکا کیساتھ کسی سیز فائر یا بات چیت کیلئے تیار نہیں، عباس عراقچی
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے قدیم روایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پرندوں کا اس طرح اکٹھا ہونا کسی بڑے سانحے یا تبدیلی کی علامت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر رومن علمِ فال کا ذکر کیا گیا، جس میں پرندوں کی حرکات و سکنات کو مستقبل کے واقعات کی پیشگوئی کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ بعض افراد نے تو یہاں تک دعویٰ کیا کہ یہ مناظر ’الٰہی تحفظ کے خاتمے‘ کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
WATCH: A viral video shows massive number of crows flying and hovering in the sky of Tel Aviv
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) March 25, 2026

