صدرمملکت کی زیر صدارت معیشت توانائی اور علاقائی سلامتی پر اہم اجلاس،وزیر اعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

صدرمملکت کی زیر صدارت معیشت  توانائی  اور علاقائی سلامتی پر اہم اجلاس،وزیر اعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

صدرمملکت کی زیر صدارت معیشت توانائی اور علاقائی سلامتی پر اہم اجلاس،وزیر اعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت،اجلاس میں وفاقی وزراء،بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی

اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ گیا گیا ، اجلاس میں وسیع ترعلاقائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا،کفایت شعاری کے ذریعے مالی نظم وضبط برقراررکھنے سے متعلق اقدامات پرروشنی ڈالی گئی ۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اجلاس کو بریفنگ دی ،اجلاس میں خطے کی سیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں ایک نہایت اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی سول و عسکری قیادت نے شرکت کرتے ہوئے معاشی نظم و نسق، توانائی منصوبہ بندی، خوراک کے تحفظ اور قومی سلامتی کی پالیسیوں کو باہم مربوط رکھنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا اور درپیش معاشی و توانائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم کی زیر صدارت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ودیگر اعلیٰ عسکری وسول حکام کی شرکت

اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن رضا نقوی، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ توانائی علی پرویز ملک اور وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران عالمی سطح پر تیل و گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور فراہمی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور اس کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

وزارتِ خزانہ اور پیٹرولیم کے ذمہ داران نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے، مہنگے ایندھن کے اثرات کو کم کرنے اور حکومتی اخراجات میں کمی لانے کے لیے کفایت شعاری اقدامات پر عمل جاری ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے اور درآمدی انحصار کم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور اس کے پاکستان کی سلامتی، معیشت اور خوراک کے نظام پر اثرات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ بدلتے حالات کے پیشِ نظر ایک مربوط اور ہمہ گیر قومی حکمتِ عملی اپنانا ناگزیر ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشی نظم و نسق، توانائی منصوبہ بندی، خوراک کے تحفظ اور سلامتی کی پالیسیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ساتھ ہی قومی اتفاقِ رائے کو برقرار رکھنے اور اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *