ایران جنگ اور فیول کی قیمتوں میں اضافہ، صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی، سروے

ایران جنگ اور فیول کی قیمتوں میں اضافہ، صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی، سروے

ایران جنگ اور فیول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی۔

صدر ٹرمپ کی مقبولیت پر برطانوی خبر ایجنسی کا آن لائن سروے ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ صدر بننے کے بعد اب ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہوکر 36 فیصد تک ہوگئی ہے۔

سروے کے مطابق صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد تک رہی تھی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سورے میں 61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملوں کے فیصلے کی مخالفت کی ہے، جبکہ 35 فیصد امریکیوں نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کی ہے۔

سروے میں مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے معاملے میں صرف 25 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع سے عالمی مالیاتی منڈی کو شدید دھچکا پہنچا ہے،  حصص کی قیمتیں گر رہی ہیں اور تیل اور گیس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،  جب کبھی جنگ کے ممکنہ خاتمے کی امید پیدا ہوتی ہے تو تیل کی قیمت تیزی سے کم ہوتی ہے اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی آ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ وہ پہلی شخصیت تھے جنہوں نے ان کی انتظامیہ کو ایران کے خلاف جنگ کا آپشن اپنانے پر اکسایا ، یہ بات انہوں نے ریاست ٹینیسی کے شہر ممفیس میں عوامی تحفظ کے حوالے سے منعقدہ ایک گول میز کانفرنس کے دوران کہی۔

امریکہ نے 28 فروری کو اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی سے ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کیا تھا ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے اعداد و شمار کے مطابق تب سے اب تک ایران کے اندر مختلف مقامات پر 9 ہزار سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں جبکہ ایران کے 140 سے زائد بحری جہازوں کو تباہ یا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *