تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق وزیر تعلیم کا نیا بیان سامنے آگیا

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق وزیر تعلیم کا نیا بیان سامنے آگیا

پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے توانائی بحران کے باعث اسکولوں کی بندش اور تعطیلات کے بارے میں وضاحت جاری کر دی ہے جس کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں ہوگی

وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے توانائی بحران کے باعث مقررہ تاریخ  یکم اپریل سے دوبارہ معمول کے مطابق کھلیں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ تعلیمی اداروں کو ہائیبرڈ سسٹم کے تحت نہیں چلایا جائے گا ہفتہ میں تین یا چار دن کھلے رکھنے سے متعلق پھیلائی جانیوالی خبریں بھی بے بنیاد ہیں بلکہ تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں بھونچال ،تیل کی قیمت 200ڈالر پہنچے کا خدشہ

انہوں نے والدین، اساتذہ اور طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری اعلامیوں کو ہی معتبر معلومات سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کے نقصانات سے متعلق آگاہ ہیں کوشش ہوگی کہ تعلیمی نظام بغیر کسی رکاوٹ کے چلتا رہے۔

اس اعلان کے بعد والدین اور تعلیمی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ طویل تعطیلات کے بعد اسکولوں کا دوبارہ کھلنا طلباء کے تعلیمی سلسلے کے لیے ضروری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *