خیبر پختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں جن کا مقصد دہشت گردی کے بڑے منصوبوں کو ناکام بنانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ دوسری اہم کارروائی خیبر ضلع کے علاقے باڑہ میں عمل میں لائی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے زیراستعمال اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:افغان مخالفین کا برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج، طالبان کو غاصب قرار دے دیا

