آرامکو نے ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر کمی کردی

آرامکو  نے ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر کمی  کردی

سعودی عرب کی معروف توانائی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پیٹرول پمپس پر ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

کمپنی نے ہائی اوکٹین کی قیمت 610 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 410 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں اس فیصلے پر عوامی حلقوں میں مثبت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت پاکستان نے حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عمومی اضافہ نہیں کیا تھا، تاہم ہائی اوکٹین پیٹرول پر عائد لیوی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد مختلف پیٹرول پمپس پر ہائی اوکٹین کی قیمت 600 سے 610 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی، جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے پمپس پر یہ قیمت تقریباً 589 روپے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری،ماہانہ 20 لیٹر سبسڈی پٹرول ملے گا،ایپ تیار کر لی گئی

ہائی اوکٹین پیٹرول خاص طور پر جدید ٹربو انجن اور ہائی کمپریشن انجن والی گاڑیوں کے لیے ناگزیر ہوتا ہے۔ پاکستان میں درآمد یا مقامی طور پر اسمبل ہونے والی کئی نئی گاڑیاں ایسی ہیں جو صرف ہائی اوکٹین پر بہتر کارکردگی دیتی ہیں، جس کے باعث اس کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف صارفین کو مالی ریلیف ملے گا بلکہ ہائی اوکٹین کے استعمال میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *