حکومت سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف کیا بڑا کرنے جارہی؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف کیا بڑا کرنے جارہی؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف ایف آئی اے کو بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق سرکاری شعبے میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کرپشن کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ادارے کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے جلد مکمل کیے جائیں تاکہ ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے اور عوام کو بہتر سہولیات میسر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل رواں سال دسمبر تک مکمل کیا جائے گا، تاکہ ادارہ جدید تقاضوں کے مطابق مؤثر اور شفاف طریقے سے کام کر سکے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کو ہر سطح پر مکمل معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ سرکاری اور نجی شعبے میں کرپشن کے خلاف مؤثر کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان، روزگار کے ساتھ مستقل رہائش،درخواستیں طلب

محسن نقوی نے خاص طور پر کہا کہ بیرون ممالک ملازمت کے اشتہارات کی آن لائن نگرانی کو سخت بنایا جائے اور عوام کو گمراہ کن یا جعلی اشتہارات سے بروقت آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہر قسم کے منظم جرائم، بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہراول دستے کے طور پر منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ عوام کے اعتماد کو بحال کرنے اور قانونی و معاشرتی نظم و ضبط قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر داخلہ کو ادارے کی سرگرمیوں، اصلاحاتی منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں حالیہ اقدامات، تحقیقاتی منصوبے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات شامل تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *