شہری ہوجائیں تیار! بارشیں اور ژالہ باری کب تک رہنے کاامکان ؟

شہری ہوجائیں تیار! بارشیں اور ژالہ باری کب تک رہنے کاامکان ؟

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے شہروں میں 4 اپریل تک بارش اور ژالہ باری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  شہر قائد کراچی میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے شہر میں موجودہ وقت میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 4 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے اور بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ممکن ہے جبکہ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں جیسے سرجانی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، شاہراہ فیصل، کارساز، اسٹیڈیم، ایئرپورٹ، ملیر، ماڈل کالونی، صدر، ایم اے جناح روڈ اور کلفٹن میں ہلکی بارش جاری ہے۔

اسلام آباد میں مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شام اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی ہے، صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بارش یا گرمی کی واپسی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی کے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی موجود ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ دن بھر بارش کے امکانات 10 فیصد ہیں،موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری ہے، زیادہ سے زیادہ 34 اور کم سے کم 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی اور ہوا میں نمی 40 فیصد نوٹ کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *