اپریل میں سرکاری افسران کو دو دن کی تنخواہ نہیں ملے گی،دفاتر کو مراسلہ جاری

اپریل میں سرکاری افسران کو دو دن کی تنخواہ نہیں ملے گی،دفاتر کو مراسلہ جاری

محکمہ خزانہ پنجاب نے حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، جسے اے جی آفس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے زائد افسران کی دو دن کی بنیادی تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی۔ یہ کٹوتی اپریل 2026 کی تنخواہوں سے نافذ العمل ہوگی، جس کے تحت افسران کی دو روز کی بیسک پے براہ راست کم کی جائے گی۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پالیسی نہ صرف سرکاری محکموں بلکہ خودمختار اور نیم خودمختار اداروں، سرکاری کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کے افسران پر بھی لاگو ہوگی۔ اس فیصلے کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

حکام کے مطابق کٹوتی سے حاصل ہونے والی رقم وزیراعظم کے آسٹریٹی فنڈ 2026 پنجاب میں جمع کرائی جائے گی، جسے حکومتی اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مزید برآں بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب سمیت تمام محکموں کو اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ پنجاب بھر کے تمام لوکل گورنمنٹ اداروں کو بھی مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles