عالمی مارکیٹ میں بھونچال ،تیل کی قیمت 200ڈالر پہنچے کا خدشہ

عالمی مارکیٹ میں بھونچال ،تیل کی قیمت 200ڈالر پہنچے کا خدشہ

عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جہاں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل 200 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور سپلائی میں رکاوٹوں نے عالمی تیل مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ دنیا کے اہم ترین تیل گزرگاہوں میں سے ایک اس آبی راستے کی صورتحال نے سپلائی چین کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق عالمی سطح پر صورتحال کی سنگینی ابھی پوری طرح محسوس نہیں کی گئی، تاہم امریکی حکام اور مالیاتی ماہرین اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ اگر بحران طول پکڑتا ہے تو قیمتیں تاریخی سطح تک جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی آرمی چیف کی اپنے فوجیوں کے خلاف بڑی کارروائی، پوری فوجی بٹالیں معطل کر دی

توانائی ماہرین نے اس صورتحال کو انیس سو ستر کی دہائی کے تیل بحران سے تشبیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر سپلائی میں تعطل برقرار رہا تو عالمی معیشت کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔ ایشیائی ممالک، خصوصاً پاکستان اور تھائی لینڈ میں ایندھن کی قلت کے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ یورپ میں بھی آئندہ ہفتوں میں ڈیزل کی کمی کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عالمی تیل سپلائی میں روزانہ لاکھوں بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ اقدامات مکمل طور پر خسارہ پورا کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل انرجیز کے چیف ایگزیکٹو پاتریک پویانے نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ بحران مزید چند ماہ جاری رہا تو اس کے اثرات عالمی معیشت پر انتہائی سنگین ہوں گے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں خام تیل اور مائع قدرتی گیس کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *