توانائی بچت منصوبہ،حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری روک دی

توانائی بچت منصوبہ،حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری روک دی

عالمی توانائی بحران اور بڑھتے مالی دباؤ کے پیش نظرپنجاب حکومت نے کفایت شعاری کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے فیلڈ افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری روک دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری محکموں کے فیلڈ افسران کے لیے 100 نئی گاڑیوں کی خریداری کا منصوبہ فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نہ کوئی آرڈر جاری کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی ادائیگی عمل میں لائی گئی ہے۔

 دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے، حالانکہ بعض محکموں کو نئی گاڑیوں کی ضرورت درپیش ہے۔ اس کے باوجود موجودہ معاشی اور توانائی صورتحال کے باعث حکومت نے اخراجات میں کمی کو ترجیح دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان رہائی فورس سے متعلق عدالت کا وفاقی حکومت کو بڑا حکم

فیصلے کے تحت سرکاری افسران کو فی الحال پرانی گاڑیاں ہی استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ایندھن کی بچت، مالی بوجھ میں کمی اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد موجودہ حالات میں ناگزیر ہے۔

حکام کے مطابق عالمی توانائی بحران کے تناظر میں مختلف شعبوں میں غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ حکومتی وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکے اور معیشت پر دباؤ کم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *