شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر، فائنل گلگت بلتستان کی ٹیم نے جیت لیا

شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر، فائنل گلگت بلتستان کی ٹیم نے جیت لیا

شندور پولو فیسٹیول کے فائنل میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز رہا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں چترال کی ٹیم نے 5 جبکہ گلگت بلتستان کی ٹیم نے 4 گول کیے۔ تاہم دوسرے ہاف میں گلگت بلتستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 گول مکمل کیے اور چترال کو 5 گول تک محدود رکھتے ہوئے فتح حاصل کر لی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر الیون کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے گیند پھینک کر فائنل میچ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

فائنل میں شکست کے ساتھ چترال کی ٹیم کو 13 سال بعد ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ تاریخی فتح پر گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے پولو گراؤنڈ میں جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں: چترال میں بلند ترین میدان پر پولو فیسٹیول کا آغاز، چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ

شندور پولو فیسٹیول پاک فوج، خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

فائنل میچ کے موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان، کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد، سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا سعادت حسن، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی شاہد خان اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران بھی موجود تھے۔

فائنل میچ دیکھنے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح شندور پہنچے اور مقابلے سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت میں پیپلز پارٹی کیساتھ حکومت سازی سے متعلق بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

Related Articles