بڈگام سے پکار:’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب! مقبوضہ کشمیر آپ کا منتظر ہے، آئیں ہمیں آزادی دلائیں، کشمیری شہری کی جذباتی ویڈیو وائرل

بڈگام سے پکار:’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب! مقبوضہ کشمیر آپ کا منتظر ہے، آئیں ہمیں آزادی دلائیں، کشمیری شہری کی جذباتی ویڈیو وائرل

مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے اور بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ اور پاکستان کے سپاہ سالار سے وابستگی کم نہ ہو سکی۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے اریگام روڈ سے ایک کشمیری شہری کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں اس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ’سپاہ سالارِ امت ‘ اور فیلڈ مارشل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزی، کشمیری عوام کو گولہ باری کی ایک اور رات کا سامنا، مزید 13 شہری شہید، 55 زخمی

ویڈیو پیغام میں اریگام بازار سے اس نڈر شہری نے کہا کہ ’میری یہ ویڈیو اور فریاد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تک ضرور پہنچائی جائے‘۔ اس نے نہایت جذباتی انداز میں کہا کہ بڈگام کا ایک ایک فرد اور کشمیر کا ایک ایک بیٹا اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے جب پاکستان کی افواج ہمیں ان کافروں اور ’غاصبوں‘ کے چُنگل سے آزاد کروائیں گی۔

شہری کا کہنا تھا کہ مئی 2025 میں بھارت کو جنگ اور سرحدی جھڑپوں میں جو سبق سکھایا گیا اس پر پوری وادی کے مسلمان بے حد خوش اور پُرامید ہیں۔

کشمیری شہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بعد ہماری تمام تر امیدیں آپ سے وابستہ ہیں‘ ، ہمیں یقین ہے کہ ایک دن بڈگام اور پورا کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔

مزید پڑھیں:کشمیری حریت رہنما اشفاق مجید وانی کی 36 ویں برسی، شمعِ آزادی کے پروانے کو بھرپور خراجِ عقیدت

واضح رہے کہ اس ویڈیو نے جہاں کشمیریوں کے بلند حوصلوں کی عکاسی کی ہے، وہیں بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں کی نیندیں بھی اڑا دی ہیں کیونکہ یہ پیغام بھارتی فوج کے حصار میں گھرے ہوئے ایک گنجان آباد بازار سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس طرح کے پیغامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ 7 دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کے ذہنوں سے آزادی کا تصور اور پاکستان سے محبت کھرچنے میں ناکام رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین اسے ‘حریتِ کشمیر’ کی نئی لہر قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *