افغان مخالفین کا برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج، طالبان کو غاصب قرار دے دیا

افغان مخالفین کا برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج، طالبان کو غاصب قرار دے دیا

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں افغان طالبان کے سیاسی، سماجی اور عسکری مخالفین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں طالبان حکومت کی پالیسیوں اور طرز حکمرانی پر شدید تنقید کی گئی۔

اجلاس کا انعقاد تنظیم وومن فار افغانستان فاونڈیشن  کی جانب سے کیا گیا، جس میں بیرون ملک مقیم افغان شہریوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے طالبان کے اقتدار کو غاصبانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

اجلاس کے دوران جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نے مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے افغانستان کے سیاسی و سماجی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق طاقت کے بے جا استعمال، شہری آزادیوں پر قدغنوں اور خصوصاً خواتین کے بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں نے ملک میں بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عارضی رہائش کے خواہش مند افغانیوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

شرکاء نے کہا کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور عوام کو درپیش مشکلات طالبان حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کے مستقبل کا سیاسی نظام عوام کی مرضی، جامع شمولیت اور جدید آئینی فریم ورک پر مبنی ہونا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر جاری مزاحمتی تحریکیں اور بیرون ملک افغان شہریوں کے احتجاج اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ طالبان کی پالیسیوں کو وسیع عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ایک جامع سیاسی حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *