ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیےکمپنی کا اہم اعلان

ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیےکمپنی کا اہم اعلان

ملک کی معروف موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے آئندہ مالی سال کے لیے 5.3 ارب روپے کی خطیر سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے، اس اہم فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے، جسے صنعتی شعبے میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق یہ سرمایہ کاری بنیادی طور پر موٹر سائیکلوں کی پیداوار بڑھانے، جدید مشینری کی تنصیب اور پیداواری نظام کو خودکار بنانے پر خرچ کی جائے گی،اس اقدام سے نہ صرف پیداواری رفتار میں اضافہ ہوگا بلکہ مجموعی کارکردگی اور معیار میں بھی بہتری آئے گی، جو کمپنی کو بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے میں مدد دے گی۔

منصوبے کی تکمیل کے بعد اٹلس ہونڈا کی سالانہ پیداواری صلاحیت بڑھ کر 20 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائے گی، یہ تقریباً 39 فیصد اضافہ ہے، جو کمپنی کی آمدن اور منافع میں نمایاں بہتری کا سبب بن سکتا ہے،پاکستان میں موٹر سائیکل عوام کی بڑی ضرورت ہے، اس لیے اس شعبے میں توسیع کو معاشی سرگرمیوں کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اٹلس ہونڈا کا قیام 1962 میں عمل میں آیا تھا اور یہ کمپنی آج بھی ملک میں موٹر سائیکل اور اس کے پرزہ جات کی تیاری میں نمایاں مقام رکھتی ہے، اس کی مصنوعات ایندھن کی بچت اور مضبوطی کے باعث صارفین میں خاصی مقبول ہیں، جو اسے دیگر کمپنیوں پر برتری دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہونڈا نے پرائیڈر کا نیا ماڈل متعارف کرادیا، نئی قیمت سامنے آگئی

دوسری جانب کمپنی نے حال ہی میں اپنے معروف ماڈل ہونڈا پریڈر کا نیا ورژن بھی پیش کیا ہے، یہ ماڈل خاص طور پر ایندھن کی بچت اور آرام دہ سفر کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، تاہم اس میں انجن، کارکردگی یا دیگر تکنیکی خصوصیات میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نئے ماڈل میں صرف گرافکس اور اسٹیکرز کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ مجموعی شکل و صورت پہلے جیسی ہی برقرار رکھی گئی ہے۔ اس موٹر سائیکل کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ سرمایہ کاری اور نئے ماڈل کا اجراء اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اٹلس ہونڈا مستقبل میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنانے اور صارفین کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *