بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی دھمکیوں پر مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا غم و غصہ، سری نگر سے کشمیری شہری کا ویڈیو پیغام وائرل

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی دھمکیوں پر مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا غم و غصہ، سری نگر سے کشمیری شہری کا ویڈیو پیغام  وائرل

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کے خلاف کشمیریوں کا غم و غصہ پھٹ پڑا ہے۔ سری نگر میں آفیسرز کالونی کے باہر سے ایک کشمیری شہری کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس نے بھارتی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

کشمیری شہری نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیر دفاع کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نے پہلگام میں نہتے کشمیریوں کا خون بہایا ہے اور پاکستان کو دھمکیاں دینے سے پہلے سو بار سوچ لیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کشمیری عوام پاکستان اور اس کی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کے نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔

ویڈیو پیغام میں مزید کہا گیا کہ اگر بھارت نے کوئی بھی جارحیت کی تو پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید جنرل عاصم منیر اس بار بدلے کا آغاز سرحدوں سے نہیں بلکہ کلکتہ سے کریں گے۔

یہ پیغام کشمیریوں کے عزم اور اتحاد کی ایک مضبوط آواز بن کر اُبھرا ہے، جس نے بھارتی وزیر دفاع کی دھمکیوں کا جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر، پاک فوج نے بٹل سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا

Related Articles