ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کردی گئیں

ایل پی جی کی نئی قیمتیں  جاری کردی گئیں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے،جس کے بعد صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا، جس کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کو گیس سلنڈر مہنگے داموں خریدنا پڑیں گے۔

  ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافہ گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ کرے گا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں قدرتی گیس دستیاب نہیں اور لوگ ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *