میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کےلیے بڑی خوشخبری، حکومت کی جانب سے موثر اصلاحات کا اعلان

میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کےلیے بڑی خوشخبری، حکومت کی جانب سے موثر اصلاحات کا اعلان

 وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے حوالے سے موثر اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے عمل کو سہل، سستا اور منصفانہ بنانے کے لیے ایک تاریخی عمل کا آغآز کیا جا رہا ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت اب ایم ڈی کیٹ کا امتحان ایف ایس سی  کے نتائج کے محض 6 دن بعد منعقد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ ایف ایس سی کے امتحان اور نتائج کے درمیان 4 سے 6 ماہ کا طویل وقفہ ہوتا تھا، جس کا فائدہ اٹھا کر نجی اکیڈمیاں تیاری کے نام پر لاکھوں روپے بٹورتی تھیں۔ اب اس وقفے کے خاتمے سے غریب اور متوسط طبقے کے والدین کو بھاری فیسوں سے نجات ملے گی۔

اب میڈیکل میں داخلہ صرف وہی نہیں لے پائے گا جو مہنگی کوچنگ افورڈ کر سکتا ہے، بلکہ اب ہر وہ محنتی بچہ ڈاکٹر بن سکے گا جس نے اپنے نصاب پر توجہ دی ہے۔

طلبہ کو اب سال میں دو بار الگ الگ تیاری کرنے کے بوجھ سے نجات ملے گی۔ وہ اپنی تازہ تعلیمی تیاری کے ساتھ ہی پر اعتماد طریقے سے امتحان دے سکیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر صحت کے مطابق ادویات کے خام مال کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور نرسنگ کونسل بھی مکمل فعال ہو چکی ہے، جو ملکی طبی نظام کے لیے ایک بہترین خبر ہے۔

یہ اصلاحات پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے ذریعے آئندہ تعلیمی سیشن سے ہی نافذ کر دی جائیں گی، جس سے میرٹ اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایم ڈی سی کاسرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلوں کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *