پی ایم ڈی سی نے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلوں کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی ہے۔ تعلیمی سیشن 2025-26 کے لیے داخلوں کی نئی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس توسیع کی منظوری 10 فروری کو ہونے والے پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام داخلے پی ایم اینڈ ڈی سی ایڈمیشن ریگولیشنز 2025 کے مطابق ہی مکمل کیے جائیں گے۔
کونسل نے تمام سرکاری اور نجی کالجز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت داخلوں کا عمل جلد از جلد مکمل کریں۔ پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ داخلوں کے عمل کی تکمیل کے لیے یہ آخری موقع فراہم کیا گیا ہے اور اس کے بعد کسی قسم کی مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔
اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ 31 مارچ 2026 کے بعد کسی بھی طالب علم کو داخلہ دینے کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
داخلوں کے حوالے سے تمام متعلقہ جامعات اور میڈیکل اداروں کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی آنکھ کا معاملہ سنجیدہ، اس پر سیاست نہیں ہو رہی: بیرسٹر گوہر

