سابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ تعینات کر دیا گیا

سابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ تعینات کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20کے سینئر افسر محمد علی رندھاوا کو ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ و امیگریشن تعینات کر دیا ہے۔

اس اہم تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، حکومتی حلقوں کے مطابق یہ فیصلہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی خدمات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ پاسپورٹ و امیگریشن کے نظام میں ہر سطح پر اصلاحات لائی جائیں۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پورے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

وزیر داخلہ نے مزید ہدایت دی کہ ادارے کے تمام مراحل کو کاغذی کارروائی سے پاک کیا جائے اور ایک ایسا نظام تشکیل دیا جائے جس میں شفافیت، رفتار اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف بدعنوانی کے امکانات کم ہوں گے بلکہ درخواست دہندگان کو گھر بیٹھے سہولت فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *