واٹس ایپ ہیک،اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ ہیک،اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے کا آسان طریقہ

پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، روزانہ شہری، طلبہ، خواتین اور کاروباری افراد اپنے اکاؤنٹس سے محروم ہو رہے ہیں۔ اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو پریشان ہونے کے بجائے فوری چند ضروری اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہیکرز زیادہ تر صارفین کو جعلی پیغامات کے ذریعے نشانہ بناتے ہیں۔ اکثر کسی جاننے والے یا خود کو واٹس ایپ ظاہر کرنے والے نمبر سے 6 ہندسوں کا تصدیقی کوڈ مانگا جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ پیغام کسی ایسے دوست کے اکاؤنٹ سے آتا ہے جو پہلے ہی ہیک ہو چکا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ پر پرائیویسی کا تنازع، ٹیلیگرام کے بانی کے سخت الزامات

صارف جیسے ہی تصدیقی کوڈ شیئر کرتا ہے، ہیکر اکاؤنٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیتا ہے۔ یاد رکھیں کہ واٹس ایپ کا 6 ہندسوں والا کوڈ کسی کے ساتھ بھی شیئر نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ واٹس ایپ یا کوئی ادارہ کبھی یہ کوڈ طلب نہیں کرتا۔

اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو سب سے پہلے اپنے فون سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کریں اور دوبارہ انسٹال کریں۔ اس کے بعد اسی نمبر سے دوبارہ لاگ اِن کی کوشش کریں۔ واٹس ایپ آپ کو ایس ایم ایس یا کال کے ذریعے نیا تصدیقی کوڈ بھیجے گا، جسے درج کرنے کے بعد اکثر صورتوں میں ہیکر کی رسائی ختم ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیتھیم نکالنے میں بڑی پیش رفت، نئی ٹیکنالوجی نے دنیا کو حیران کر دیا

ماہرین یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ فوراً اپنے دوستوں، رشتے داروں اور دفتری ساتھیوں کو کسی دوسرے نمبر سے اطلاع دیں تاکہ وہ آپ کے نمبر سے آنے والے مشکوک پیغامات پر یقین نہ کریں۔

اگر تصدیقی کوڈ موصول نہ ہو یا اکاؤنٹ بحال نہ ہو سکے تو واٹس ایپ سپورٹ سے فوری رابطہ کرنا چاہیے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles