افغانستان کے مختلف علاقوں سے سامنے آنے والی ویڈیوز نے سوشل ذرائع ابلاغ پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے، جن میں افغان شہری پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے حق میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو برمل کے علاقے سے بنائی گئی بتائی جا رہی ہے، جس میں ایک افغان شہری فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے محبت اور حمایت کا اظہار کرتا نظر آتا ہے۔
ویڈیو میں افغانی شخص ایک تحریری پرچی دکھاتا ہے جس پر پاکستان اور اس کی فوج سے محبت کا اظہار درج ہے۔ وہ اپنے پیغام میں کہتا ہے کہ ر فیلڈ مارشل اشارہ کریں ہم تیار بیٹھے ہیں ۔
اس سے قبل بھی پکتیکا صوبے سے اسی نوعیت کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ایک افغان شہری نے طالبان قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں ہر ظالم کے مقابل ایک نجات دہندہ آتا ہے۔
مزید یہ کہ ایک ویڈیو میں ایک تباہ شدہ ٹینک کے قریب کھڑے ہو کر پیغام ریکارڈ کیا گیا، تازہ ویڈیو منصوری کور کے مرکزی دروازے کے سامنے بنائی گئی بتائی جاتی ہے، جہاں اسی طرز کا پیغام دہرایا گیا ہے۔
ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ واقعات افغانستان کے اندرونی حالات اور وہاں کی موجودہ حکومت کے خلاف عوامی جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ دہشت گردی اور بدامنی جیسے مسائل نے عوام میں بے چینی پیدا کر رکھی ہے، جس کے باعث اس طرح کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ افغانی افغان طالبان رجیم کے سخت خلاف ہیں اور ان کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی بنیادی وجہ دہشتگردی اور ان کی سہولت کاری ہے ۔