وزیراعظم شہباز شریف کا مذاکرات کے دوران مسلسل تعاون فراہم کرنے پر امریکا اور ایران کی قیادت سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف کا مذاکرات کے دوران مسلسل تعاون فراہم کرنے پر امریکا اور ایران کی قیادت سے اظہار تشکر

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدہ انتہائی قریب پہنچ چکا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات مثبت پیش رفت کی جانب گامزن ہیں اور معاہدے کی تکمیل اب صرف چند رسمی مراحل کی دوری پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ امن معاہدہ حتمی شکل اختیار کرے گا، پاکستان فوری طور پر اس پر دستخط کے لیے مکمل طور پر تیار ہوگا۔ وزیراعظم کے مطابق اس تاریخی پیش رفت کے بعد اگلے ہی ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا تاکہ معاہدے کی تفصیلات، عملی اقدامات اور نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا سکے۔

شہباز شریف نے مذاکرات کے دوران تعاون پر امریکا اور ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے کئی برادر ممالک نے بھی امن عمل کی کامیابی میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کے ہرجانہ مقدمے میں بانی تحریکِ انصاف کو بڑی قانونی کامیابی مل گئی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ متوقع معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا باعث بنے گا بلکہ پورے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔

Related Articles