محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور داخلی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور داخلی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تعلقات، داخلی سلامتی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ سعودی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

بات چیت میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اسپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے دو سو اہلکاروں کو سعودی عرب میں خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کے کیمپس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

اس کے علاوہ دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے سعودی وزارت داخلہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حج کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاکھوں حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سعودی حکام کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سعودی وزیر داخلہ نے کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔

editor

Related Articles