ہونڈا نے بلاسود اقساط پر موٹرسائیکل فراہمی کی نئی اسکیم متعارف کرادی

ہونڈا  نے بلاسود اقساط پر موٹرسائیکل فراہمی کی نئی اسکیم متعارف کرادی

عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہونڈا موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا کی ابتدائی سطح کی موٹر سائیکل کی قیمت اب ایک لاکھ پچاس ہزار روپے سے تجاوز کر چکی ہے، تاہم صارفین کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ کمپنی نے ایک عارضی بلاسود ادائیگی اسکیم متعارف کرائی ہے جسے “اسٹیپ بائی اسٹیپ” (ایس بی ایس) پلان کہا جا رہا ہے۔

اس خصوصی پیشکش کے تحت صارفین بغیر کسی اضافی مارک اپ کے جدید ہونڈا موٹر سائیکلیں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے خریدار اپنی خریداری کی ادائیگی آسان ماہانہ اقساط میں کر سکتے ہیں، جن کا آغاز 26 ہزار 650 روپے سے ہوتا ہے۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو بینک الفلاح کی ہیلپ لائن یا آفیشل پروموشنل مواد میں موجود واٹس ایپ کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی موٹر سائیکل بک کروانی ہوگی۔

اقساط پر ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہے جس کی ماہانہ قسط 26 ہزار 650 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہے اور اس کی قسط 39 ہزار 750 روپے ہوگی۔ اسی طرح ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے جس کی ماہانہ قسط 76 ہزار 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری

بینک کی جانب سے صارفین پر ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) بھی عائد کی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور موٹر سائیکلیں “پہلے آئیں، پہلے پائیں” کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی، جبکہ منظوری کے بعد عموماً 28 ورکنگ دنوں کے اندر ڈیلیوری کی جاتی ہے۔

سال 2026 کے لیے ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم 1 لاکھ 70 ہزار 900 روپے، پریڈر 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے، سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس گولڈ 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے، سی بی 125 ایف 3 لاکھ 96 ہزار 900 روپے، آئیکون ای 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے، سی جی 125 اسپیشل 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ڈیلکس 1 لاکھ 63 ہزار روپے، سی ڈی 100 یورو 2 کی قیمت 99 ہزار روپے، سی ڈی 200 کی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 500 روپے، سی ڈی-100 کی قیمت 1 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ سی جی 125 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *