پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مال بردار گاڑیوں نے کرایو ں میں بڑا اضافہ کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مال بردار گاڑیوں نے کرایو ں میں بڑا اضافہ کر دیا

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں کرایوں میں 60 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے، جس کے خلاف ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کرایے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہوگا اور عام آدمی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سولر پینلز صارفین کیلئے اہم خبر قوانین میں ترامیم کر دی گئیں،کون سے لوگ متاثر ہوں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 205 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 263.78 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے اور ان موجودہ حالات  کے باعث لاکھوں افراد بے روزگار ہو رہے ہیں

ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اپنی معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو ملک میں ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *