عوام کے لیے بڑاریلیف، ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم

عوام کے لیے بڑاریلیف، ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم

وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے ملک بھر میں موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے ملک بھر میں موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، وفاقی وزیر کے اس اقدام کو مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک بڑی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حکام کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافے سے عام آدمی کی جیب پر براہِ راست اثر پڑتا ہے، جسے موجودہ حالات میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔

اس حوالے سے این ایچ اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر معطل کیا جائے اور پرانی قیمتیں بحال کی جائیں۔

علیم خان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کا مقصد عوام کی سہولت ہے، نہ کہ ان پر اضافی بوجھ ڈالنا۔
ٹول ٹیکس میں اضافے کی واپسی کے فیصلے کا مختلف حلقوں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس بڑھنے سے کرایوں اور مال برداری کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا، جو اب ٹل گیا ہے۔ دوسری جانب روزانہ سفر کرنے والے مسافروں اور نجی گاڑیوں کے مالکان نے وفاقی وزیر کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

این ایچ اے حکام نے وفاقی وزیر کے احکامات ملنے کی تصدیق کر دی ہے اور نوٹیفکیشن کی واپسی کے لیے انتظامی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِ مواصلات کی ہدایت کے مطابق اب تمام ٹول پلازوں پر پرانے نرخوں کے مطابق ہی وصولی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر علیم خان کے اس بروقت فیصلے سے نہ صرف سفری اخراجات میں استحکام آئے گا بلکہ اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *